انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 60 ہزار روپےکردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب 

Oct 09, 2024 | 18:17 PM

ایک نیوز:گرین پنجاب ایپ کے اجرا اور لیڈر شپ انٹرن شپ پروگرام کی تقریب میں وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز  شریف کی جانب سے ایپ اور ہیلپ لائن کااجراء کردیا گیا۔  

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح کیلئےاقدامات کرکےخوشی ہوتی ہے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 60 ہزار روپےکیا گیا ہے، ہم انٹرن شپ کے بعد ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے، مریم اورنگزیب اور ٹیم کومبارکباد نہ دینازیادتی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم باتوں کے بجائےعملی اقدامات کر رہے ہیں، ہماری حکومت نےماحولیات کےمحکمےکوفعال کیا کیونکہ قدرتی ماحول کاتحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں جیل کے ڈیڈ سیل میں رہی ہوں رہائی کے بعد زیادہ وقت گھرکے لان میں گزارتی تھی، ہمیں مستقبل کومحفوظ بنانےکیلئےماحولیاتی چیلنجزپرتوجہ دینی ہے۔

مریم نواز شریف  نے مزید کہا کہ نوازشریف نے جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا، جوسڑک بنےگی اس کے اطراف درخت لگائیں گے سموگ کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے، ہمیں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی پھیلانا ہوگی۔   

مزیدخبریں