ویب ڈیسک: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے باعث تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت شہر کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے برآمد کیا جانے والے دھماکہ خیز مواد 280 کلو گرام ہے۔
دھماکہ خیز مواد کو ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور اسے تربت میں دہشتگردانہ کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا ۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی نے ثابت کردیا ہے کہ سیکیورٹی فورسزملکی دفاع کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگرد اور ان کے سہولت کار اس منصوبہ بندی سے ثابت ہے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں، بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔