ایک نیوز: برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کیلئے ایک کروڑ پاونڈز کی منظوری دیدی گئی ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کےمطابق پاکستان میں سیلابی نقصانات کے ازالے کے لیے ہمیشہ سے معاون رہا ہے،رواں برس مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں سے 350 افراد جاں بحق اور 650 سے زائد زخمی ہوئے، شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں 78 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے،برطانوی حکومت کی امداد سیلاب سے شدید متاثرہ 13 اضلاع کے افراد کی معاونت کرے گی۔
برطانوی ہائی کمیشن جین میرٹ کا کہنا تھا مون سون کا اختتام ہو چکا مگر بحالی کا آغاز اب ہوا ہے،برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ سیلاب نے اس سال پھر پاکستان میں تباہی مچائی اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، متاثرہ خاندانوں کیلئے فوری بحالی کے اقدامات اٹھا رہا ہے۔