ایک نیوز:وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے ایڈ مرل اظہر محمود کی سربراہی میں پاکستان نیول وار کالج کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،118رکنی وفد میں پاکستان نیوی کے علاوہ 16 دوست ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےسی ایم انیشی ایٹو کے بارے میں خود بریفننگ دی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تما م پراجیکٹ اور پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مثبت تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں، خوشحال پنجاب ہماری منزل ہے، عوام کو خوش دیکھنا میرے لئے ایوارڈ کے مترادف ہے،خلوص نیت کے ساتھ کی جانے والے ہر کوشش کامیابی سے ہمکنا ر ہوتی ہے،بے سود میٹنگ کلچر کی بجائے عمل پر یقین رکھتی ہوں،ایگریکلچرل میکانائزیشن کاشتکاروں کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے۔
مریم نوازشرنے کہا کہ پنجاب میں آرٹیفشل انٹیلی جنس یونیورسٹی کا آغاز جلد کررہے ہیں،لاہور میں کوالٹی ہائر ایجوکیشن کے لئے محمد نوازشریف آئی ٹی سٹی کا پراجیکٹ چند ماہ میں شروع ہوجائے گا، پنجاب کو لوکل اور فارن انویسٹر ز کے لئے سیف ہب بنارہے ہیں،بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کے لئے سرخ فیتہ کلچر ہٹارہے ہیں،گورنمنٹ سکیموں میں لاکھوں کاشتکاروں کا اپلائی کرنا حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھنے کی راہیں تلاش کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صنفی مساوات پر یقینی رکھتی ہوں، پنجاب کو خواتین کے لئے محفوظ ترین بنانا چاہتی ہوں،پابندی وقت اور عوام کی خدمت کا سبق اپنے والد محمد نوازشریف سے سیکھا،آؤٹ آف سکول بچوں کے لئے ریفارمز شروع کر چکے ہیں، نیوٹریشن پروگرام کی وجہ سے انرولمنٹ بڑھ رہی ہے، افراط زر کا 38فیصد سے 6.9پر آنا عوام کے لئے خوشی کی نوید ہے،پاکستان کی معیشت میں بہتری کے اثار تیزی سے نمایاں ہورہے ہیں،چین، سعودیہ عرب، ترکی، یو اے ای، بنگلادیش، عمان، عراق، فلسطین، یمن، ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر ممالک کے آفیسرز کو یہاں دیکھ کر بے حدخوشی ہوئی،لاہور کی ثقافت اور تہذیب یقینا ہمارے مہمانوں کو پسند آئے گی،لاہور کی تاریخ اور اہمیت دیکھ کر آپ لوگوں کوبہت اچھا محسوس ہوگا، میں آپ کو لاہور کے ٹور کی دعوت دیتی ہوں،پاکستان ایسا ملک ہے جس کے پاس بے شمار ٹیلنٹ اوربے پناہ پوٹینشل ہے۔
مریم اورنگزیب وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سعودی عرب، یمن، نائیجریاسمیت دیگر ممالک کے نیول افسران کے سوالا ت کے جواب دیئے ،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان نیوی وار کالج میں ملکی اور غیر ملکی افسران کو دی جانیوالی عسکری پیشہ وارنہ تربیت کو بھی سراہا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے میری ٹائم کی ترقی اور بلیو اکانومی کے فروغ کے لئے پاک بحری کے اقدامات کی تعریف کی ،اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری،ڈپٹی کمانڈنٹ کموڈور احسان احمد خان، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔