پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرکی پنجاب کے منتخب عہدیداروں سے ملاقات

Oct 09, 2024 | 14:45 PM

 ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کرکے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئےکام کرنے کی ہدایت کردی۔
  پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر آصف باجوہ سمیت نو منتخب عہدیداران نے لاہور میں اپنے آفس کا چارج سنبھال لیا۔
پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر آصف باجوہ سیکرٹری میاں زاہد اقبال اور خزانچی دانش کلیم نیشنل ہاکی سٹیڈیم پہنچے تو ہاکی لورز نے ان کا شاندار استقبال کیا پھولوں نچھاور کئے۔
فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کرکے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر آصف باجوہ سیکرٹری میاں زاہد اقبال اور خزانچی دانش کلیم نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پہنچے تو ہاکی لورز نے ان کا شاندار استقبال کیا ،پھولوں کے ہار پہنائے اور نچھاور کئے۔
بعد ازاں سیکرٹری فیڈریشن رانا مجاہد علی نے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کرکے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران کی قیادت میں صوبے میں ہاکی کی ترقی اور فروغ کےلئے متحد ہو کر کام کریں گے تاکہ ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جاسکے۔

مزیدخبریں