بھارتی اداکارہ سنی لیون اور عمران ہاشمی کا بیٹا سامنے آگیا

بھارتی اداکارہ سنی لیون اور عمران ہاشمی کا بیٹا سامنے آگیا
کیپشن: The son of Indian actor Sunny Leone and Emraan Hashmi came forward

ویب ڈیسک:انڈیا کی ریاست بہار کے شہر مظفرپور میں ایک طالبعلم نے اپنے امتحانی فارم میں والدین کے نام کے خانے میں بالی وڈ سٹارز کا نام لکھ دیئے۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ بی اے کےطالبعلم نےامتحانات کے فارم کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی جسے دیکھ کر صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔


ایک رپورٹ کے مطابق کندن نامی طالبعلم کا یہ فارم 2017-2020 کا تھا جس نے ان سالوں میں اپنا بی اےمکمل کیا، تاہم فارم میں طالبعلم کے والدین کے نام لکھنا تھے جس میں کندن نے والدہ کی نام کی جگہ پر اداکارہ و ڈانسر سنی لیون کا نام درج کیا جب کہ والد کے نام کے خانے میں اداکار عمران ہاشمی کا نام لکھ ڈالا۔
سوشل میڈیا پر جب اس فارم کی تصویر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور کندن نامی طالبعلم کو لیجنڈ قرار دیا۔