سعودی وزیر سرمایہ کاری کل پاکستان پہنچیں گے

Oct 09, 2024 | 16:00 PM

 ایک نیوز: سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح 10 اور 11 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
  سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز وفد کے ہمرا دو روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے، سعودی وزیرپاکستانی ہم منصبوں کےساتھ مفاہمتی یادداشتوں پردستخط اور بی ٹو بی ملاقاتیں کریں گے، 10 اور 11 اکتوبر کو ہونے والی ملاقاتیں تعلقات کو تقویت دینے کے لیے2اعلیٰ سطح دوروں کا تسلسل ہے۔
 وزیرانجینئر خالد بن عبدالعزیز سابق وزیر توانائی اور معدنی وسائل،سابق وزیرصحت اورآرامکو کے سابق چیئرمین ہیں ،وفد میں کنسٹرکشن،انجینئرنگ،فنانشل سروسز،آئی ٹی، ہاسپیٹلٹی ، ایگریکلچر،فوڈ انر جی ، پیٹرولیم کی سعودی کمپنیاں شامل ہیں۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں بزنس فورم سے خطاب کریں گے، سعودی وزیر سرمایہ کاری پاکستان کے نجی شعبے کی سینئر قیادت سے بات چیت کریں گے، سعودی وزیر سرمایہ کاری پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔    

مزیدخبریں