پاک آسٹریلیا ون ڈے کیلئےایم سی جی میں تیاریوں کا آغاز

Oct 09, 2024 | 13:51 PM

ایک نیوز(چودھری اشرف) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچ کے لئے ایم سی جی میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا۔
ایم سی جی نے آئندہ کرکٹ سیزن کی تیاری کے لیے فٹبال کے پولز ہٹانا اور کرکٹ پچز کے سکوائر کی تیاری شروع کر دی ہے، گراؤنڈ میں ڈراپ ان پچز کی بچھائی کا کام شروع ہوگیا ۔
ایم سی جی میں کرکٹ سیزن کا آغاز4نومبر کو پاکستان کی وائٹ بال سیریز سے ہوگا جس کے بعد 7 نومبر سے انڈیا اے اور آسٹریلیا اے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ 
تاریخی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا ،ویمنز ایشز 30 جنوری سے ہوگی، جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ خواتین کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ شامل ہیں۔    

مزیدخبریں