ایک نیوز: ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو3ماہ کے لیے بند کر دی گئی۔
ذرائع پارکو کا کہنا ہے کہ پارکو آئل ریفائنری کو شٹ ڈاؤن کے لیے بند کیا گیا ہے ، آئل ریفائنری میں چار سال بعد شٹ ڈاؤن کیا گیا ہے ، شٹ ڈاؤن کے دوران ریفائنری میں مکینکل ،سول اور دیگر شعبوں کی مینٹنیس کی جائے گی۔
ذرائع پارکو کے مطابق آئل ریفائنری میں آخری بار 2020 میں شٹ ڈاؤن کے لیے بند کیا گیا تھا، پار کو آئل ریفائنری انتظامیہ نے شٹ ڈاؤن کے دوران تیل سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے وافر ذخیرہ کر رکھا ہے ، شٹ ڈاؤن کے دوران تیل سپلائی چین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ذرائع ریفائنری نے کہا کہ پارکو آئل ریفائنری کی شٹ ڈاؤن کے لیے وزارت پیٹرولیم اور دیگر اداروں کو پیشگی اجازت لے رکھی ہے ، آئل ریفائنری متعلقہ اداروں کی اجازت کے بعد ہی شٹ ڈاؤن کیا گیا ہے ۔