ڈینگی مریضوں میں اضافہ ،مزید 143کیسز رپورٹ 

ڈینگی مریضوں میں اضافہ ،مزید 143کیسز رپورٹ 
کیپشن: Increase in dengue patients, 143 more cases reported

ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب بھر ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 143 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
ایک ہفتہ میں902رواں سال اب تک 2867 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 131 جبکہ لاہور سے2ڈینگی کے کیس رپورٹ اٹک سے4جبکہ گوجرانولہ سے 3 کیس رپورٹ ہوئے۔
 فیصل آباد، سیالکوٹ اور ساہیوال سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ،گوجرانوالہ، میانوالی، جہلم، ملتان، رحیم یار خان، منڈی بہاوالدین، بہاولنگر، بھکر، وہاڑی اور راجن پور سےایک ایک کیس رپورٹ ہوا، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،  تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔