سٹیٹ بینک کیجانب سے ترسیلات زر کے حوالے سے تفصیلات جاری

Oct 09, 2024 | 10:46 AM

 ایک نیوز: سٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیجانب سے ستمبر 2024ء کے دوران 2.8 ارب ڈالر کی رقم آئی، اضافے کے لحاظ سے ترسیلات زر سال بسال بنیاد پر 29.0 فیصد بڑھ گئیں۔
 مجموعی طور پر مالی سال 25ء کی پہلی سہ ماہی میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم آئی، ترسیلات زر مالی سال 24ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 38.8 فیصد بڑھ گئیں، ستمبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے آئیں۔
 سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 681.3 ملین ڈالر بھجیے گئے،متحدہ عرب امارات سے 560.3 ملین ڈالر بھجیے گئے،برطانیہ 423.6 ملین ڈالر اور امریکہ سے 274.9 ملین ڈالر آئے۔

مزیدخبریں