برسبین:پاکستانی کا وطن سے محبت کا انوکھا اظہار ،پاک آسٹریلیا ٹی 20کی800ٹکٹیں خرید لیں 

Oct 09, 2024 | 10:31 AM

ایک نیوز(چودھری اشرف) برسبین میں مقیم پاکستانی کا وطن سے محبت کا انوکھا اظہار ،طارق نوید نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹونٹی میچ کے لیے گابا کی 800 ٹکٹیں خرید لیں ۔
کرکٹ آسٹریلیا نے گابا ٹی ٹونٹی میچ کے لیے 800 ٹکٹوں پر مشتمل پاکستان فین زون بنایا تھا، طارق نوید نےمیچ کے روز پاکستان فین زون میں انسانی پرچم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
طارق نوید کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کے ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے،پاکستان سے آئے ہیروز آسٹریلیا میں ہمارے مہمان ہوں گے، برسبین میں شاندار حوصلہ افزائی کریں گے۔
طارق نوید نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 14 نومبر کو گابا برسبین میں کھیلا جائے گا۔    

مزیدخبریں