سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈتیزی ،ہنڈرڈانڈیکس 86ہزار عبور کر گیا

Oct 09, 2024 | 10:02 AM

 ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغازپرنمایاں تیزی دیکھی گئی۔
  ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 86 ہزار کی سطح بھی عبور کر گیا ، کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 467 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ 86 ہزار 131 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    

گزشتہ روز بھی  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی  تھی، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 85 ہزار 824 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا  تھا۔
 اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 753 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 446 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 192 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 192 کے شیئرز میں کمی ہوئی  تھی۔
 مارکیٹ میں 41 کروڑ 16 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 82 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 85,824 جبکہ کم ترین سطح 84,897 پوائنٹس رہی تھی۔    

مزیدخبریں