پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے تاریخ رقم کر دی

Oct 09, 2024 | 09:39 AM

ایک نیوز: پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے تاریخ رقم کر دی شہروز کاشف 8ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سرکرنیوالے کم عمرترین پاکستانی بن گئے۔
 22سال کے شہروز کاشف نے 8027 میٹر بلند شیشا پنگما سر کرکے تمام 14 بلند چوٹیاں مکمل کرلیں، کوہ پیما شہروز کاشف اب سے کچھ دیر قبل شیشا پنگما کے ٹاپ پر پہنچے، شہروز کاشف تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما ہیں ۔
پچھلے ہفتے پاکستان کے سرباز خان یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بنے تھے ،براڈ بوئے کے نام سے مشہور شہروز کاشف نے تمام ایٹ تھاوزنڈرسر کرنے کا سفر 2019میں شروع کیا تھا، شہروز کاشف نے 2019میں 17سال کی عمر میں 8047میٹر میٹر بلند براڈ پیک سر کی شہروز کاشف نے 2021 میں ماؤنٹ ایورسٹ ،مناسلو اور کے ٹو کو سر کیا۔
 2022میں کینچنجونگا،لوٹسے،مکالو،نانگا پربت،گیشر برم ون اورگیشر برم ٹو کے ٹاپ پر پہنچے پچھلے سال شہروز کاشف نے انا پورنا،دادلا گیری اور چوابو کو سر کیا تھا ، شہروز کاشف گزشتہ برس پہاڑ پر حادثے کے بعد شیشا پنگما کو سر کرنے سے محروم رہ گئے تھے۔    

مزیدخبریں