موبائل فون کے ذریعے دھوکہ دہی اور لوٹ مار کا دھندہ جدت اختیار کرگیا

Oct 09, 2023 | 20:17 PM

ایک نیوز :موبائل فون صارفین خبردار ، ہوشیار کسی اجنبی یا اپنے کی آواز میں گرفتاری ،اغوا یا انعام کے حوالے سے موصول کال یا پیغام پر اس کی تصدیق ضرور کریں موبائل فون کے ذریعے دھوکہ دہی اور مالی لوٹ مار کا دھندہ جدت اختیار کرگیا۔

ذرائع کےمطابق الیکٹرانک کرائمز کے ماہر گروہ نے فراڈ کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا، پی ٹی اے کا صارفین کی فراڈ سے متعلق شکایات کے ازالہ کےلیے متعلقہ شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر غور کیاجارہاہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میں اہم اجلاس ، فراڈ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی شکایات کا جائزہ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبہ میں جدت سے فراڈ کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔  فراڈیئے اے آئی سے لوگوں کے اہلخانہ کی آواز کاپی کرکے فراڈ سے رقوم بٹورنے لگے ،  پولیس سمیت سیکیورٹی اداروں کا اہلکار بن کر فراڈ کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے ، ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنکوں کی ہیلپ لائن کے ذریعے کال اور میسج کرکے بھی صارفین کی معلومات اور رقوم چرائی جارہی ہے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملزمان جعلی سمز کو فراڈ میں استعمال کررہے ہیں ۔ عام لوگوں کے شناختی کارڈ پر سمز کو ایکٹوکرکے فراڈ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔   آگاہی مہم کے باوجود بی آئی ایس پی اور ٹی وی گیم شوز کے نام پر فراڈ کا سلسلہ بند نہیں ہوسکا ۔فراڈ کے واقعات  پی ٹی اے کو رپورٹ کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام صارفین کے  فراڈ کی صورت میں فوری شکایت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔  پی ٹی اے اجلاس میں فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عوامی آگاہی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ ،  فراڈ پر کارروائی کے لیے پی ٹی اے کا کردار سم  بلاک کرنے تک محدود ہے ۔ 

مزیدخبریں