ایک نیوز :میانوالی میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کی پانچ ماہ روپوش رہنے کے بعد پریس کانفرنس، ضلعی صدر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ضلعی صدر میانوالی نے کہاکہ چیئر مین پی ٹی آئی کو کچھ مفاد پرست لوگوں کی طرف سے مس گائیڈ کیاگیا، پی ٹی آئی کی اعلی قیادت منظر عام سے غائب ہے ، کارکن اذیتیں برداشت کررہے ہیں۔ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں ، 9 مئی کے واقعات کی بھی مذمت کرتا ہوں، پریس کانفرنس کرنے والے ساتوں مقامی پی ٹی آئی رہنمائوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں، پریس کانفرنس کرنے والوں میں سلیم گل ضلعی صدر، محسن شہزاد تحصیل عیسی خیل صدر شامل ہیں ۔