عمران خان کے بیرک کیساتھ دیوارگرا کر جگہ بڑھائی جائے،

Oct 09, 2023 | 18:43 PM

ایک نیوز :بیرک کے ساتھ دیوار گرا کر جگہ بڑھائی جائے۔" سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں واک کے لئے اضافی جگہ فراہم کرنے کی استدعا منظورکرلی گئی ۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے عمران خان کی اڈیالہ جیل میں واک کے لئے اضافی جگہ فراہم کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل حکام کو حکم دیا کہ بیرک کے ساتھ دیوار گرا کر جگہ بڑھائی جائے خصوصی عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیرک کا دورہ کیا " دیوار ٹوٹنے سے باغیچے تک عمران خان کی رسائی ہو سکے گی ، بیرک صاف ستھرا تھا عمران خان نے ایک ہی استدعا کی جو پوری کردی " ملزمان کو اعظم خان کے 164 کے بیان کے کاپی فراہم کردی ، 161 کے بیانات کی کاپیز اور چالان فراہم کر دیا گیا ، ملزمان نے چالان کی کاپیاں موصول کر لیں تاہم دستخط سے انکار کیا بیرک کے ساتھ دیوار گرا کر جگہ بڑھائی جائے۔

مزیدخبریں