ایک نیوز :کراچی سعودآباد میں دسویں جماعت کی طالبہ کو حراساں کرنے والے اسکول پرنسپل کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق متاثرہ طالبہ کے والد نے پہلے محکمہ تعلیم کی اعلی افسر کو شکایت کی تھی تاہم کوئی کارروائی نہ کی گئی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی،کراچی ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، لڑکیوں کے سرکاری اسکول کا پرنسپل اعظم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا، والد نے درخواست میں بتایا کہ اسکول کا پرنسپل بچیوں کے گلے کمر میں ہاتھ ڈال کر بیٹھتا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
متاثرہ ایک طالبہ کے والد نے پہلے محکمہ تعلیم کو شکایت کی تھی،شکایت پر کارروائی کے بجائے ملزم کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا،ملزم ہیڈ ماسٹر نے بدتمیزی کے ساتھ طالبات کو گھنٹوں دھوپ میں کھڑا کرنا شروع کردیا تھا،طالبات کو دھمکیاں دی جا رہی تھی کہ انہیں میٹرک نہیں کرنے دے گا، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ۔