اسرائیل میں ہوائی اڈے کے قریب راکٹ گرنے سے افراتفری، فضائی ٹکٹوں کے حصول کیلئےجھگڑے

Oct 09, 2023 | 15:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے کے قریب ایک راکٹ گرنے کے بعد افراتفری, فضائی ٹکٹوں کے حصول کےلئے لڑائی جھگڑے شروع ہیں۔

رپورٹ کےمطابق  اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے کے قریب ایک راکٹ گرنے کے بعد افراتفری مچ گئی جس کے بعد اسرائیلی شہریوں میں فضائی ٹکٹوں کے حصول کےلئے لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے۔حماس نے تل ابیب میں اسرائیل کے بین گوریان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پر اعلان کیا کہ اس نے غزہ میں شہریوں پر جاری اسرائیلی حملوں کے جواب میں ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ کیا۔  اسرائیل نے ابھی تک بین گوریان ہوائی اڈے پر حملے کی تصدیق نہیں کی  ۔

دوسری طرف سی این این کے نمائندے نے دعوی کیا ہے کہ اس وقت بن گوریان ائیر پورٹ پر اس وقت ہزاروں خوفزدہ افراد اسرائیل چھوڑنے کے لئے جمع ہیں۔یہ خوف و ہراس تل ابیب بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مکمل طور پر دکھائی دے رہا تھا۔
 یادرہے جنگ کے باعث اسرائیل آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ تاہم فضائی ٹکٹوں کے حصول کے لئے اسرائیلی شہریوں میں لڑائی جھگڑے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-09/news-1696847567-9806.mp4

مزیدخبریں