ایک نیوز: پشاور ہائیکورٹ میں افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کےلئے آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
تفصلات کے مطابق افغان شہریوں کو ڈیپورٹ نہ کرنے کےلئے آئینی درخواست سیف اللہ محب کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، چیئر مین نادرا، چیف سیکرٹری کے پی ، آئی پولیس او ردیگر کوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں پولیس پی او آر اور اے سی سی کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو بھی پولیس تنگ کررہی ہے۔افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے رہائی کے عوض پولیس بھاری رِشوت مانگ رہی ہے جو افغان باشندے یہاں پر شہریت لینے کےلئے قوائد پورے کرتے ہوں انہیں ڈیپورٹ نہ کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ قانون کے مطابق پیدائش، شادی اور 7 سال رہائش کے بعد کوئی بھی شہریت کا حقدار ہوتا ہے۔ حکومت اے سی سی ، پی او آر کےساتھ نکاح نامہ اور پیدائشی سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو ملک بدر نہ کر ے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ شہریت یا پاکستان اوریجن کارڈ کے قواعد پورا ترنے والے افغانوں کو واپس نہ بھیجا جائے۔