میٹرک نتائج میں مبینہ ہیر پھیر پرحکومت کا نوٹس

میٹرک نتائج میں مبینہ ہیر پھیر پرحکومت کا نوٹس

ایک نیوز: میٹرک نتائج میں مبینہ ہیر پھیر کےمعاملہ پر سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سیکرٹری تعلیم سندھ کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  کمیٹی میٹرک کے جاری حالیہ نتائج اور ہیر پھیر کی تحقیقات کرے گی۔کمیٹی تحقیقات کر کے سفارشات بھی دے گی تاکہ دوبارہ نتائج کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔کمیٹی 14 دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ چیف سیکرٹری کو پیش کرے گی۔

دوسری جانب تبدیل کیے گئے نتائج کے رول نمبر حاصل کرلیے گئے ہیں،تمام نمبرز مختلف ایجنٹس کی جانب سے کنٹرولر کو فراہم کیے گئے۔تمام رول نمبرز کے نتائج آئی ٹی سیکشن میں تبدیل کیے گئے ہیں۔کنٹرولر عمران بٹ کی ہدایت پر آئی ٹی سیکشن میں عدنان و افتخار نے نمبرز تبدیل کیے۔رواں برس بورڈ میں تقریبا 2309رول نمبرز کے نتائج تبدیل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہےکہ فی رول نمبر پچاس ہزار روپے ریٹ فکس کیا گیا تھا۔مجموعی طور پر 11کروڑ روپے کنٹرولر ، بورڈ عملے اور ایجنٹس نے حاصل کیے۔