اساتذہ کی سکول اوقات کار میں الیکشن سمیت دیگر ڈیوٹی پر پابندی

اساتذہ کی سکول اوقات کار میں الیکشن سمیت دیگر ڈیوٹی پر پابندی

ایک نیوز: ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اساتذہ کی سکول اوقات کار میں الیکشن سمیت دیگر ڈیوٹی پر پابندی لگانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول وحد ت روڈکا دورہ کیا۔11 ویں اور 12 ویں کلاس کے طلباء کے لئے اساتذہ تعینات کرنے کے فیصلہ پر طلباء خوش ہو گئے۔ محسن نقوی نے پائلٹ سکول کو ماڈل سکول بنانے کا اعلان  کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اساتذہ کی سکول اوقات کار میں الیکشن سمیت دیگر ڈیوٹی پر پابندی لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہناہےکہ سکول اوقات کار میں اساتذہ الیکشن سمیت کوئی بھی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے ،یہ نہیں ہو سکتا کہ طلباء کلاس روم میں فارغ بیٹھے رہیں اور اساتذہ موجود نہ ہوں ۔طلباء کی درخواست پر وزیر اعلی محسن نقوی نےسکول کنٹین کی سہولت کو بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہناہےکہ طلباء کو سپیڈو بس سروس میں رعایتی سفر کی سہولت دی جائے گی۔وزیر اعلی محسن نقوی نےکلاس رومز، گراؤنڈ اور لان کی حالت بہتر بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے آشوب چشم کے ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا  ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلباء سے ملاقات کی اور پڑھائی کے بارے میں پوچھا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے کلاس 6 سی میں بھی گئے اور طلباء سے اسلامیات کے پیپرکے بارے میں دریافت کیا ۔طلباء نےوزیر اعلی محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب اسلامیات پڑھائی بھی جارہی ہے اور ہوم ورک بھی مل رہا ہے ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے طلباء کی کاپیاں چیک کیں، ہوم ورک دیکھا اور طلباء سے دیگر مسائل بھی پوچھے۔طلباء نے وزیر اعلی محسن نقوی کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور آٹو گراف لیئے ،وزیر اعلی محسن نقوی نے کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور گراؤنڈ اور لان کو بہتربنانے کے لئے پی ایچ اے کو ٹاسک دیا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے فوری طور پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو سکول بلایا، کلاس رومز اور کنٹین کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں ۔صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکرٹری سکولز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-09/news-1696848587-9853.mp4

 نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نےدورے کے بعد گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول وحد ت روڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل ماڈل سکول اور پائلٹ سکول جیسے ادارے ماضی میں اپنی مثال آپ تھے۔پائلٹ سکول جیسے اداروں کا معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں ،پنجاب میں 48 ہزار سکول ہیں، سب کو بیک وقت ٹھیک کرنا ممکن نہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں بہتری لانے کے لئے ٹیم بن چکی ہے اور کام جاری ہے ،سنٹرآف ایکسی لینس قائم کرنے کے لئے بھی کوشش کر رہے ہیں ۔ لاہور کے سکولوں کو سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کے لئے 20 سے 25 ارب روپے درکار ہیں ۔پنجاب کے باقی سکولوں کو نظر انداز کر کے صرف لاہور کے سکولوں پر 20، 25 ارب روپے لگانا شائد مناسب نہیں۔ سرکاری سکولو ں کی بہتری کیلئے انتظام و انصرام پرائیویٹ اداروں کو دیا جا رہا ہے ۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پرائیویٹ اداروں کے سپرد کئے جانے والے سرکاری سکولوں میں کافی بہتری آچکی ہے،جس سرکاری سکول میں 300 بچے تھے وہ تعلیمی این جی اوز کے سپرد کرنے کے بعد 1500 طالب علم ہیں ۔سکول پرائیویٹائز نہیں کر رہے ہیں، ٹیچرز یہی ہوں گے، فنڈنگ بھی یہی ہو گی۔پائلٹ سکول میں ایچی سن کالج سے بڑے گراؤنڈ ہیں لیکن سپورٹس سرگرمیاں زیرو کے برابر ہیں۔