ورلڈکپ؛آئی سی سی کی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق

Oct 09, 2023 | 14:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے حفاظتی اقدام کی بنا پر بھارت چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت ویسے تو اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی باز نہ آیا تاہم اس دفعہ مہمان نوازی میں بھی فیل ہوگیا۔ پاکستانی سپورٹس پریزینٹر زینب عباس بھارت میں جھوٹے مقدمے کے بعد ورلڈ کپ چھوڑ کر دبئی چلی گئی ہیں۔ آئی سی سی نے زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے،آئی سی سی ترجمان کے مطابق زینب عباس بھارت سے 'ذاتی وجوہات' کی وجہ سے گئی ہیں،انہیں ڈی پورٹ کرنے کی بات درست نہیں۔

اس سے قبل ان کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق  قریبی ذرائع نے  کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب پر بھارت میں بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے  حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا۔زینب  نے براڈ کاسٹرز اور فیملی کے مشورے پر یہ اقدام اٹھایا۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے تاہم ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے کیس کرنے کی درخواست کی تھی۔بھارتی وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے ہیں۔بھارتی وکیل نے سائبر کرائم میں زینب عباس کے خلاف شکایت درج کروارکھی تھی، زینب عباس نے 8 سال قبل بھارت اور بھارتی مذہب کے خلاف ٹویٹس کئے تھے۔ زینب عباس متعدد انٹرنیشنل سیریز اور ایونٹس میں بطور پریزینٹر کام کرتی ہیں۔

مزیدخبریں