مریم نواز کا یونین کونسل عہدیداروں، کارکنوں سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

Oct 09, 2023 | 14:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے مرحلہ وار ملاقاتوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف 9 سے 18 اکتوبر تک مختلف یونین کونسلز کے کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ مریم نواز شریف آج یونین کونسل 123 اور 125 کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گی  ۔

مریم نواز شریف آئندہ 10 روز تک مسلسل یونین کونسلز کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گی۔یونین کونسلز کی سطح پر 21 اکتوبر کو قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ مریم نواز شریف یونین کونسل کے عہدیداروں اور کارکنوں سے مشاورت کریں گی اور ان کی تجاویز لیں گی۔

مزیدخبریں