ایک نیوز: کراچی کی مقامی عدالت نے زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
دوران سماعت پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ حلیم عادل نے حسان نیازی کو پولیس تحویل سے فرار کروانے کی کوشش کی تھی، ان کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے مختصر سماعت کے بعد حلیم عادل کی 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
تاہم حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں پولیس موبائل نذر آتش کرنے کا کیس تاحال زیر التوا ہے جس میں ان کی ضمانت نہیں ہوسکی ہے۔