مری روڈ پرنوازشریف کےاستقبالیہ بینرز پر سیاہی مل دی گئی

مری روڈ پرنوازشریف کےاستقبالیہ بینرز پر سیاہی مل دی گئی
کیپشن: مری روڈ پرنوازشریف کےاستقبالیہ بینرز پر سیاہی مل دی گئی

ایک نیوز: مری روڈ پر نوازشریف کےاستقبالیہ بینرز پر کالک مل دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بینرز مسلم لیگ ن راولپنڈی کی مقامی قیادت کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن راولپنڈی نے شہر بھر میں نواز شریف کے استقبالیہ بینرز آویزاں کردیئےہیں۔

مری روڈ چاندنی چوک سے لیاقت باغ تک لگے بینرز پر کالک لگائی گئی۔مری روڈ پر لگے نواز شریف کے متعدد پوسٹرز پھاڑے گئے ہیں۔