ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 10 اکتوبر کو اپنا دوسرا میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کو میچ سے قبل حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی دعوت نہیں دی گئی جس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں آج راجیو گاندھی اسٹیڈیم کے بجائے سکندرآباد کے جم خانہ گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گی، یہ فیصلہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے آج راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے میچ کی وجہ سے کیا گیاہے۔
اس میچ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم کی پچ تک رسائی حاصل نہیں ہوئی اور دونوں ٹیموں کے لیے نیٹ بھی دستیاب نہیں تھے اس لیے انہیں تربیت کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔
سری لنکا نے صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان جم خانہ گراؤنڈ میں پریکٹس کرنا تھی، بعد ازاں بابراعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ٹریننگ کے لیے جم خانہ گراؤنڈ جائے گی۔ میچ سے ایک روز قبل کپتانوں کو پچ دیکھنے کا موقع نہیں مل سکے گا، داسن شناکا اور بابر اعظم کل صبح میچ سے قبل ہی پچ دیکھ سکیں گے۔