ایک نیوز: ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کےمعاملہ میں اعجاز چوہدری کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھییج دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس میں اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے استدعا کی منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھییج دیا،عدالت نے اعجاز چوہدری کو 23 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے جیل حکام کو اعجاز چوہدری کو پی آئی سی میں علاج کروانے کی اجازت دے دی۔
یاد رہے کہ اعجاز چوہدری اور دیگر کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے