ایک نیوز: پولیس پارٹی حملہ کیس میں عدالت نےشبیر گجر کے بھائی خالد گجر کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت میں خالد گجر کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نےدرخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےشبیر گجر کے بھائی خالد گجر کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کر لی۔
عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
یاد رہے کہ خالد گجر پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر لاہور ہے ،ملزمان کیخلاف تھانہ رائے ونڈ میں مقدمہ نمبر 551/23 درج ہے۔