ایک نیوز: لاہور میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم413 کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں14 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے ہیں۔ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 30افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر58شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔
پولیس کا مزید کہناہےکہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات پر4 شہریوں سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی۔79موٹرسائیکلیں چوری، 5 دیگر وہیکلزچوری اور متفرق چوری کی 223وارداتیں رپورٹ ہوئی ہے۔ناجائز اسلحہ کے27 ،منشیات کے44 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہناہےکہ آپریشن و انویسٹی گیشن ونگ نے 30اشتہاری اور93عدالتی مفروران کو بھی پکڑ لیا ہے۔