ایک نیوز: سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف پولیس پارٹی پر حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف پولیس پارٹی پر حملہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملزمان کے خلاف چار گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں،گواہ محمد احسان اللہ قمر سب انسپکٹر ،گواہان احتشام حیات کانسٹیبل ، نیاز خان کانسٹیبل کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔عدالت نے ملزمان کے وکلا کو جرح کے لیے 2 بجے طلب کیا ہے۔
گواہان کا کہناہے کہ ملزمان سے کلاشنکوف اور پسٹل برآمد کیے گئے ہیں،سابق پی ٹی آئی رہنما نزیر چوہان عدالت میں پیش نہیں ہوئے،نزیر چوہان نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا ،نزیر چوہان٫سعد نزیر ٫عابد علی ٫ رفاقت علی٫ حافظ رضوان ٫ قاسم ٫ فیصل مقبول اور قمر عباس کی اخراج رپورٹ پیش کی گئی تھی ۔ نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف 2022 میں تھانہ چونگ میں مقدمہ 4038/22 درج ہوا۔