ایک نیوز: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف وفاقی پولیس کے آپریشنز جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے وفاقی پولیس سے افغانیوں کے خلاف آپریشن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے 15 سو افغانیوں کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور دستاویزات نامکمل ہونے پر ساڑھے پانچ سو افغانیوں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار تمام افغانیوں پر 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوئے ہیں۔ وفاقی پولیس اب تک افغانیوں کے خلاف 13 بڑے آپریشن کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں افغان بستیوں کے سکروٹنی بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نادرا اور دیگر اداروں کی مدد سے افغانیوں کی اسلام آباد میں جائیدادوں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے 150 افراد کے دستاویزات نادرا کو بھجوا رکھے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے افغان شہریوں کے لیے پہلا کیمپ تھانہ سبزی منڈی میں قائم کر دیا ہے۔ رضا کارانہ طور واپس جانے والوں کو کیمپ سے سہولت فراہم کی جائے گی۔