لاہور، گھریلو تنازع پر خاوند نے بیوی کوقتل کر ڈالا

Oct 09, 2023 | 12:34 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  لاہور،ہنجروال کے علاقہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور  کے علاقہ ہنجروال میں گھریلو تنازع پر خاوند نے اپنی بیوی کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتول نسیم بی بی اپنی ماں کے گھر رہائش پذیر تھی اور مقتولہ نے خاوند سے خلع کا کیس  دائر کر رکھا تھا۔

جس پر خاوند طیش میں آگیا اور رات گئے سسرالیوں  کے گھر  گھس کر گولیاں ماریں جس سے نسیم بی بی موقع ہر ہی جان کی بازی ہار گئی۔

مزیدخبریں