پرویز الٰہی کا پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

Oct 09, 2023 | 12:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:چوہدری پرویز الٰہی نے پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کردیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی پولیس لائنز کے باہر سے گرفتاری کے معاملہ پر چ پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے وکیل سردار عبد الرازق کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی ہے۔

انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ 7 ستمبر کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار د یکر فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ملوث افراد کیخلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا جائے ۔ عدالت چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کرنے اور رہائی کا بھی حکم جاری کرے 

مزیدخبریں