لاہور: پولیس کی کارروائی، گداگروں کا سہولت کار جعلی صحافی گرفتار

کراچی: پولیس کی کارروائی، گداگروں کا سہولت کار جعلی صحافی گرفتار
کیپشن: Karachi: Police action, the fake journalist who facilitated the donkeys was arrested

ایک نیوز: گلشن اقبال پولیس کی کارروائی، گداگروں کے سہولت کار اور جعلی صحافی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے بھکاری عثمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او سید قمر عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گداگرعثمان کی نشاندہی پرسہولت کار سلیمان چودھری کوگرفتارکیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیمان چودھری گداگروں سے بھیک منگواتا تھا۔ ملزم نے گرفتاری پر خود کو ٹارگٹ نامی میڈیا چینل کا صحافی بتایا۔ ملزم کے قبضہ سے جعلی پریس کارڈ، مختلف میڈیا چینلز کے جعلی کارڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیمان چودھری کے خلاف گداگری ایکٹ اور جعلی میڈیا کا نمائندہ ظاہر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔ 

دوسری جانب ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او سید قمر عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔