پاکپتن: مچھلی کا شکار کرتا شکاری دریا میں ڈوب کر جاں بحق

Oct 09, 2023 | 11:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکپتن میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے ایک شکاری دریائے ستلج میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کےمطابق پاکپتن میں ڈوبنے والے شخص کی شناخت  محمد سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔ شکاری مچھلی کےشکار کیلئے دریائے ستلج آیا تھا کی ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہناہےکہ   دریا ستلج میں ڈوبنے والے شخص کی نعش ریسکیو ٹیموں نے تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔

مزیدخبریں