ایک نیوز: کراچی میں گزشتہ روز سپر ہائی وے پر پولیس افسر کا قتل کردیا گیا تھا۔ جس کا نگران وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا تھا تاہم یہ نوٹس بھی کسی کام نہ آیا اور 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود قاتل گرفتار نہ ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے چاکر ہوٹل پر گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر عامر علی نامی پولیس افسر کو قتل کر دیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے نتیجے میں پیش آیا، عامر علی اپنے پوتے کی قبر پر فاتحہ پڑھ کر واپس آ رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے عامر علی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈاکو ان کی موٹر سائیکل اور سرکاری پستول چھین کر فرار ہو گئے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے واقعے کا نوٹس بھی لیا تاہم تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔