کراچی: گزشتہ ماہ اسٹریٹ کرائمز کی 8 ہزار 70 وارداتیں رپورٹ

کراچی: گزشتہ ماہ اسٹریٹ کرائمز کی 8 ہزار 70 وارداتیں رپورٹ
کیپشن: Karachi: 8 thousand 70 incidents of street crimes were reported last month

ایک نیوز: کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 8 ہزار 70 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، 4 ہزار 669 شہریوں کو موٹر سائیکل اور 2 ہزار 464 کو موبائل فون سے محروم کر دیا گیا، خواتین سمیت 62 شہریوں کو مختلف واقعات میں قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ستمبر کا مہینہ بھی اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے شہریوں پر بھاری رہا، شہر میں اسٹریٹ کرائم کی مجموعی طور پر 8 ہزار 70 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، شہر میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہوئیں۔ 

سی پی ایل سی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ 4 ہزار 669 موٹرسائیکل چوری کی گئیں جبکہ موبائل فون چھیننے کی 2 ہزار 464 وارداتیں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلحہ کے زور پر 730 شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ 192 گاڑیاں چوری اور 15 قیمتی گاڑیاں شہریوں سے چھین لی۔ گئیں۔ 

اعدادوشمار کے مطابق شہر میں اغواء برائے تاوان کا 1 اور بھتہ خوری کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے، ڈکیتی، جھگڑوں اور ذاتی دشمنی کے واقعات میں بچوں اورخواتین سمیت 62 شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔