ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ سے 11اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس رسال حسن سید نے کی۔
عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ سے 11اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔
وفاقی وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر فریقین نے درخواست پر تین روز میں فیصلہ کیا،مجھے جواب داخل کرانے اور ہدایات لینے کے لیے مہلت دی جائے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بچوں کے والدین پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے۔عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کی درخواست پر متعلقہ فریقین نے فیصلہ نہیں کیا۔