نیدرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کیلئے بری خبر

Oct 09, 2023 | 11:00 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے  کپتان کین ولیمسن انجری کے باعث  نیدر لینڈ کیخلاف دوسرے میچ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اپنے زخمی کپتان کین ولیمسن کے ساتھ آئی ہے۔ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں ولیمسن کے نہ کھیلنے پر ٹام لیتھم نے قیادت کی اور ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کین ولیمسن کی حیدرآباد میں نیدر لینڈ کے خلاف آئندہ میچ کیلئے دستیابی کے بارے میں بتایا کہ ولیمسن صحت یابی پا رہے ہیں تاہم انہیں مزید اعتماد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ولیمسن نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے میچ میں نہیں کھیلیں گے لیکن یقین ہے کہ وہ بنگلا دیش کے خلاف اپنے تیسرے میچ کے لیے میدان میں ہوں گے۔ 

 فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہےوہ نیدرلینڈز کے خلاف دستیاب ہوں گے۔ٹم ساؤتھی نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا باؤلنگ اور فیلڈنگ کی ، میچ سے پہلے ٹم ساؤتھی کا فائنل ایکسرے کیا جائےگا جس کے بعد ان کی میچ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ولیمسن آئی پی ایل 2023 کے دوران ایک عجیب و غریب چوٹ کا شکار ہوئے اور تقریب6 ماہ  تک کھیل سے باہر رہے۔ اب وہ 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں واپس آ ئےہیں لیکن ٹیم انتظامیہ ان کے لیے بہت سے محتاط ہے اور ان کی فٹنس پر کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے۔

مزیدخبریں