ایک نیوز: وزیراعلی محسن نقوی نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے اور راولپنڈی میں سی بی ڈی پراجیکٹ کے جلد آغاز کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا- وزیراعلی محسن نقوی نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے-
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں- کمشنر لاہور ڈویژن وڈی جی ایل ڈی اے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی نے منصوبوں پر ہونی والی پیش رفت سے آگاہ کیا-
وزیراعلی محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ83 فیصداورنواز شریف انٹر چینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پراجیکٹ71 فیصد مکمل ہو چکا ہے-شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ 90فیصدتکمیل پا چکا ہے اوررواں ماہ پل ٹریفک کے لیے کھول دیئے جائیں گے-
اجلاس میں داتا دربار کے سامنے سڑک کی توسیع اور پیدل راستے کے لئے منصوبے کی جزئیات کا جائزہ لیا گیا اورگڑھی شاہو چوک کی ری ماڈلنگ کے متعلق امورپر بھی غور کیا گیا-
وزیراعلی محسن نقوی نے راولپنڈی میں سی بی ڈی پراجیکٹ کے جلد آغاز کا حکم دیا-صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،چیف سیکرٹری،سینئرممبربورڈآف ریونیو،سیکرٹریز ہاؤسنگ، تعمیرات و مواصلات،آبپاشی،اوقاف، کمشنر لاہوراور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-