پولیس کی گاڑیاں جلانےکاکیس،صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتوں پرسماعت ملتوی

Oct 09, 2023 | 10:52 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کےکیس میں صنم جاوید ،روبینہ جمیل اور افشاں طارق سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کےکیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بعدا زاں عدالت نے کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ملزمان صنم جاوید ، روبینہ جمیل ، افشاں طارق ، علی حسن ، فیصل اختر سمیت دیگر نے ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں