پرویزالہٰی کےاہلخانہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Oct 09, 2023 | 10:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب کے بیٹے راسخ الہی ،قیصرہ الہی اور زاہرا الہی کی عبوری ضمانتوں میں 25اکتوبرتک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت  کے جج علی رضا اعوان نےسابق وزیراعلی پنجاب کے بیٹے راسخ الہی ،قیصرہ الہی اور زاہرا الہی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ 

عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں میں 25 اکتوبر تک توسیع کا حکم جاری کر تے ہوئے ملزمان کی 50،50ہزار روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی۔

عدالت نے آئندہ اینٹی کرپشن سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

یاد رہے کہ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں