لائن اور ٹرانسمیشن لاسز کا بوجھ صارفین پر ڈالے جانے کا انکشاف

نیپرا کی جانب سے لائن اور ٹرانسمیشن لاسز کا بوجھ صارفین پر ڈالے جانے کا انکشاف
کیپشن: Nepra reveals burden of line and transmission losses on consumers

ایک نیوز: نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی اور بجلی تقیسم کار کمپنیوں کی غفلت اور نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ 141ارب روپے سے زائد لائن لاسز اور ٹرانسمیشن لاسز کا بوجھ بھی صارفین پر ڈال دیا گیا۔

دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی نے نیپرا کی جانب سے لائن اور ٹرانسمشن لاسز کی مقررہ حد سے زائد نقصانات اٹھائے ہیں۔ مالی سال 2021/22کے دوران مجموعی طور پر نقصانات 141ارب76کروڑ روپے سے زائد رہے ہیں۔ 

ان لائن لاسز میں پیسکو 53ارب 52کروڑ روپے سے زائد کے نقصانات کے لحاظ سے سب سے آگے رہی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لائن اور ٹرانسمشن لاسز 24 ارب42کروڑ روپے سے زائد نکلے۔ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لائن اور ٹرانسمشن لاسز 22 ارب85کروڑ روپے سے زائد رہے۔ 

حیسکو کے لائن اور ٹرانسمشن لاسز 13ارب 50کروڑ روپے ، سیپکو کے لائن اور ٹرانسمشن لاسز 24ارب 78کروڑ روپے سے زائد، فیسکو کے لائن اور ٹرانسمشن لاسز 16ارب 82کروڑ روپے، این ٹی ڈی سی کے لائن اور ٹرانسمیشن لاسز 5ارب 71کروڑ روپے رہے ہیں۔

کیسکو کے لائن اور ٹرانسمیشن لاسز 16ارب 6کروڑ روپے، ٹیسکو کے لائن اور ٹرانسمیشن لاسز 83کروڑ روپے سے زائد ہیں۔ گیپکو کے ٹرانسمیشن اور لائن لاسز 67کروڑ روپے سے زائد رہے۔ آڈٹ حکام نے تمام ڈسکوز سے گزشتہ تین سالوں کے دوران فیڈر وائز بجلی کے لائن اور ٹرانسمیشن لاسز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔