ایک نیوز:لیسکو کاپنجاب کے 5اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری،32ویں روز مزید 446بجلی چور پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف 203 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل 19اور 427 ڈومیسٹک تھے۔کنکشنز منقطع کرکے ان کو 8 لاکھ 31ہزار 78 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔یونٹس کی مالیت 4 کڑور 6 لاکھ 29ہزار 516روپے ہے۔ہربنس پورہ کے علاقے میں کنکشن کو394883 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ساندہ چشتانہ قصورمیں330946روپے کا جرمانہ کیا گیا،صدر قصور میں 314650 روپے کا جرمانہ کیا گیا،گنڈا سنگھ والا میں کنکشن کو304977روپےکا جرمانہ کیا گیا،32روز کے دوران کل 15139 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،اب تک کل13860ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل4791ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک 3 کروڑ 19لاکھ 4ہزار 701یونٹس چارج کئے گئے ہیں۔
ترجمان لیسکو کا مزید کہنا ہے کہ جن کی رقم ایک ارب 41کروڑ 78لاکھ 88ہزار568 روپے ہے۔