ایک نیوز: جناح ہاؤس حملہ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پنجاب حکومت نے گرفتار ملزمان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کا جیل ٹرائل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے ملزمان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملزمان کا ٹرائل لاہور کی سینٹرل جیل میں ہوگا۔ عسکری ٹاور پر حملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا۔ تھانہ شادمان پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا۔
یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے عدالت میں جمع کرا رکھے ہے۔