ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی کے شدید بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ کالام کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے،برفباری اور بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے،سرد موسم کے باعث لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے پہاڑی علاقوں بشمول دیر، چترال ،سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، خیبر سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوگی۔
اس کے علاوہ صوابی، پشاور، نوشہرہ اور پشاور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کے لئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
محکمہ موسمیات نے چترال، سوات، کوہستان ، بٹگرام اور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کالام کے پہاڑوں پر برف باری جاری،میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔برفباری اور بارش کے باعث موسم سرد ،سرد موسم کے باعث لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔
چکوال اور گردو نوا ح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،موسم سرما کی پہلی بارش سے ہلکی سی سردی جبکہ بجلی کی انکھ مچولی بھی جاری ہے۔
راولپنڈی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگئی۔ آندھی اور تیز بارش کے باعث واسا نے الرٹ جاری کردیا ہے،نور پور تھل میں بھی بارش سے موسم سر دہو گیا ۔ تیزہوائیں چلنے لگیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کالام میں 2 اور چترال دروش میں 1 ملی میٹر بارش جب کہ ڈی آئی خان کا درجہ حرارت 38، بنوں کا 35 اور پشاور کا 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔