پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری پر عوام کا ردعمل

پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری پر عوام کا ردعمل
کیپشن: Public reaction to the deportation of foreigners residing illegally in Pakistan

ایک نیوز: غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں 22 دن باقی ہیں۔ 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو  یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکیوں کی وطن واپسی پر عوام کا ردعمل بھی آیا ہے۔ حال ہی میں عسکری قیادت اور نگران حکومت کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ حکومت اور آرمی چیف کی جانب سے غیرملکی افغان باشندوں کے خلاف سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے عوامی رائے لی گئی، عوام کا کہنا تھا کہ "افغان مہاجرین کے حوالے سے حکومت نے اچھا فیصلہ کیا اس فیصلے سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی"۔ "غیر قانونی افراد ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں"۔

عوام نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پاک فوج اور حکومت کے فیصلے کے حق میں ہیں ان لوگوں کو چاہیئے کہ اپنے ملک میں واپس چلے جائیں تاکہ ہم پرامن طریقے سے رہ سکیں"۔ “غیر قانونی افغانیوں کی وجہ سے ملک میں سٹریٹ کرائم بہت بڑھ گیا تھا، اس فیصلے سے ملک کے بچے بچے کو فائدہ ہوگا”۔“کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین پورے ملک میں بلخصوص کے پی کے میں بےلگام ہوگئے ہیں، اس فیصلے سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی”۔

عوام نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی فوج اور حکومت کا ساتھ دیں”۔ "افغانیوں کے انخلاء سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور ملکی معیشت و استحکام پر بھی مثبت اثرات رونما ہونگے”۔ “غیر قانونی طور پر رہنا افغانیوں کے لیے بھی باعث پریشانی تھا اور ہمارے لیے بھی”۔ "غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف اس اقدام کی بے حد تائید کرتے ہیں"۔ "حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں"۔