غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Oct 09, 2023 | 09:03 AM

ایک نیوز: غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی افغان مہاجرین کو 30 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اب تک تقریباً 48 خاندان منتقل ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

وطن واپسی کے موقع پر افغان مہاجرین نے پاکستان میں گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارا یہاں پہ گزرا وقت بہت اچھا تھا اور واپس جانا قسمت کا کھیل ہے"۔ "ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن برقرار رہے اور دونوں ممالک میں ہم آہنگی پیدا ہو"۔

مہاجرین کا مزید کہنا تھا کہ "اپنے ملک واپسی پر ہم مطمئن ہیں اور اپنی مرضی سے واپس جا رہے ہیں"۔ "پاکستانی حکومت نے کھلے دل سے ہمیں تسلیم کیا ہم اس ملک میں 16 سال آباد رہے"۔ 

مہاجرین نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " ہم اپنے وطن واپسی پر بہت خوش ہیں، آج نہیں تو کل واپس جانا ہی تھا"۔ "حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اسی میں ہمارے لئے بہتری ہوگی"۔ "دونوں ممالک کی حکومتوں سے گزارش ہے کہ ہمیں بارڈر پار کرنے کی سہولیات فراہم کی جائیں"۔

مزیدخبریں