ایک نیوز:ورلڈکپ میں جنوبی افریقاکےخلاف میچ کےدوران سلواوورریٹ پرسری لنکن کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نےجرمانہ عائدکردیا۔
تفصیلات کےمطابق ہفتے کو ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو429رن کاٹارگٹ دیاتھاجس کےمقابلےمیں سری لنکا102 رن سے ہارگئی تھی۔
نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جوکہ سری لنکا کوخاصہ مہنگاپڑا،پہلےبیٹنگ کرتےہوئےجنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف رن کا پہاڑ کھڑا کردیا اور 429 رن کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقا کے خلاف اننگز کے دوران سری لنکن ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سری لنکن بولرز مقررہ وقت پر دو اوورز پیچھے تھے جس کی وجہ سے سری لنکن پلیئرز پر میچ فیس کا10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق فی اوور پلیئرز پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ ہوتا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کپتان نے غلطی تسلیم اور جرمانے کو قبول کیا ہے۔